فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

کولونیل جنرل صبیر زادہ امام علی عبدالرحیم وزیر دفاع تاجکستان نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

خاص طور پر تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن و استحکام کے شعبوں میںوزیر دفاع تاجکستان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت یافتہ افواج کی قابلیت کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذر بائیجان کے صدر سے ملاقات، تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات نہ صرف دو طرفہ بلکہ خطے کی مجموعی سلامتی کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیںگے۔

ملاقات میں تربیت، ہنر کی منتقلی، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور عسکری مشقوں میں تعاون کے شعبوں پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔
دونوں ممالک نے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ منصوبوں اور تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اردن کا سرکاری دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور عسکری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم تصور کی جاتی ہے جس سے خطے میں دیرپا امن اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *