افغان طالبان حکومت آنے کے بعد سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ، ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرینگے : ترجمان دفترخارجہ

افغان طالبان حکومت آنے کے بعد سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ، ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرینگے : ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے  خلاف کارروائی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کردیں کہ دہشت گردوں کے کسی گروپ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وانا کیڈٹ کالج میں پاک فوج کا آپریشن دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، عطا تارڑ

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں، امید ہے افغان طالبان اپنے خطے میں موجود تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم 2روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، اردن کے شاہ ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

 یہ خبربھی پڑھیں :سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں،20خوارج ہلاک

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، اردن کے شاہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *