17 نومبر کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

17 نومبر کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نے ضلع بھر میں 17 نومبر 2025ء کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کیے گئے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی ادارے اور متعلقہ دفاتربند رہیں گے، جبکہ ضروری اور بنیادی خدمات فراہم کرنے والے محکمے معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

نواب شاہ کے ڈپٹی کمشنر، عبدالصمد نظامانی نے یہ فیصلہ حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒکے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر کیا,  ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کے سلسلے میں ضلع میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، اسی لیے انتظامی لحاظ سے سہولت فراہم کرنے اور عوام کے لیے بہتر ماحول قائم رکھنے کے لیے مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر

جاری نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ضلع کے تمام سرکاری دفاتر، نجی ادارے، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 17 نومبر کو مکمل طور پر بند رہیں گی تاہم محکمہ صحت، پیپلز میڈیکل ہسپتال، میونسپل سروسز، صفائی کے عملے، پانی و بجلی کی فراہمی، ایمرجنسی سروسز اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق اداروں کے تمام عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس مبارک کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات سے متعلق اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک پلان سمیت انتظامی ہدایات پر عمل کریں۔

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ زائرین اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اس مقامی تعطیل کا مقصد نہ صرف عرس مبارک کی روایتی اور مذہبی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ ضلع میں آنے والے زائرین کی سہولت اور امن و امان کو یقینی بنانا بھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *