پنجاب بھر میں اسموگ نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی طح پر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ترانوے تک پہنچنے کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔
کراچی بھی اس آلودگی سے محفوظ نہیں رہا اور ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو اسی تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں بھی شدید اسموگ کی کیفیت برقرار ہے۔
تاہم، فیصل آباد پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس چھ سو اٹھائیس کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سموگ کا راج برقرار ، لاہور آلودہ ترین شہروں میں بدستور شامل

