18 نومبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

18 نومبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 18 نومبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 18 نومبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 29 نومبر تک جاری رہے گی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا سلسلہ 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک کرکٹ ٹیموں کی آمد ورفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *