پنجاب: حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

پنجاب: حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

پنجاب میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کین کمشنر پنجاب کا بتانا ہے کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔

کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جب کہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی سے غریب کا چولہا بجھنے لگا، چینی، مرغی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جب کہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔

editor

Related Articles