ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے کہا ہے کہ اختر آباد تھانے کے علاقے پھاٹک میں کسی برہان نامی شخص کو ٹارگٹ کرنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے انہوں نے زلمے خلیل زاد کے ٹویٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس خراسان گروپ کے برہان نامی دہشت گرد کو اس علاقے میں ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے واضح کیا ہے کہ اختر آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے پھاٹک میں ایسا کوئی واقع نہیں پیش آیا ہے اور یہ سب بھارتی پراپیگنڈہ ہے کہ کوئی آئی ایس آئی آیس خرسان گروپ کا کمانڈر برہان نامی اس علاقے میں ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
آزاد ڈیجیٹل نے واضح کیا کہ زلمے خلیل زاد نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان میں آئی ایس آئی ایس خراسان گروپ کے اہم کمانڈر برہان (زید) کو قتل کیا گیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختر آباد پولیس اسٹیشن کے ایریا میں ایسا کوئی واقع نہیں ہوا اہے اور اس حوالے سے تمام خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔