بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا کے بعد جماعت اسلامی نے اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا، اور یہ وہی عدالت ہے جس نے ماضی میں بے شمار محب وطن اور اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی یافتہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں کے دوران جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔
بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روزِِ روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد، نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ…
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) November 17, 2025

