محسن نقوی اور چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق

محسن نقوی اور چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق

چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ مضبوط تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں چینی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا چینی سفیر نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکا نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، تعلقات مزید کشیدہ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین ہر ممکن کوشش کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس کے باوجود پاک چین تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد، تعاون اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ اعتماد اور حمایت پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بناتی ہےملاقات میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، حفاظتی اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے اور اس سلسلے میں پاک چین تعلقات کی مضبوط بنیاد پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاک چین سرحد خنجراب کو 4ماہ کیلئے عام آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا

ماہرین کے مطابق چین کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی یہ یقین دہانی خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے مثبت اشارہ ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مؤثر بنانے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں اور خطے میں امن قائم رہ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *