امریکا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا،ٹرمپ

امریکا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو جدید ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں اور اس موقع پر ایف 35 طیاروں کی فروخت کا معاملہ حتمی شکل اختیار کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب امریکا سے مجموعی طور پر 48 طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، جن کی مالیت کئی ارب ڈالرز بنتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما مختلف سکیورٹی اور دفاعی امور پر بات کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :روس سے کاروبار کرنیوالا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ کا انتباہ

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے اپنے دعوے کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا مختلف عالمی اور داخلی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جن میں جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات والے شہروں میں فوجی بھیجنا شامل ہے۔

مزید برآں صدر ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے موقع پر ایک ٹاسک فورس بنانے کا اعلان بھی کیا تاکہ کھیل کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات مؤثر طریقے سے انجام د ئیےجا سکیں۔

سعودی عرب کو ایف-35 طیارے کی فروخت امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں فوجی توازن کو قائم رکھنے کے ضمن میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج مسلم رہنماؤں سے اہم ملاقات، غزہ میں جنگ کے بعد انتظامی ڈھانچے پر مشاورت ہوگی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اس سے قبل بھی امریکا نے متعدد خلیجی ممالک کو جدید طیارے اور عسکری سازوسامان فراہم کیے ہیں، جس سے علاقائی دفاعی صلاحیتیں مستحکم ہوئی ہیں۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا باعث بنے گا اور خطے میں عسکری تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles