پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی افواج کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی افواج کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی زبردست کارروائی، 15 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ معلومات پر کی گئی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے، ان دہشت گردوں میں 4 افغان نکلے ہیں جبکہ ان میں ایک خارجی ونگ کمانڈر عالم محسود بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *