90 سال کی عمر، مگر حوصلہ جوان، خاتون نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

90 سال کی عمر، مگر حوصلہ جوان، خاتون نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 امریکا کی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ ایتھلیٹ این کرائل ایسلسٹن نے اپنی شاندار کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کر دی اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے اینی جوڈس کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2024 میں 81 سال کی عمر میں یہی اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کا نسخہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 90 سال اور 231 دن کی عمر میں تقریباً 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن برقرار رکھ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا

این کرائل ایسلسٹن صرف ایک ایتھلیٹ ہی نہیں بلکہ مختلف کھیلوں میں مہارت رکھنے والی شخصیت ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں 10 مختلف کھیل کھیل چکی ہیں اور کوچنگ کا بھی وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے اس ریکارڈ کے لیے باقاعدہ تیاری فروری میں شروع کی اور مسلسل محنت کے بعد یہ منفرد کامیابی حاصل کی۔

ماہرین اور صارفین اس کارنامے کو عزم، حوصلے اور فٹنس کی ایک زبردست مثال قرار دے رہے ہیں جو یہ ثابت کرتا ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *