اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا، پولیس کا کریک ڈاؤن؛ متعدد کارکن گرفتار

اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا، پولیس کا کریک ڈاؤن؛ متعدد کارکن گرفتار

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں نے بھائی سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔

عمران خان کی بہنیں گزشتہ کئی ہفتوں سے ملاقات کے لیے جیل کے چکر لگا رہی تھیں، مگر جیل انتظامیہ کی جانب سے مسلسل انکار پر انہوں نے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

آج بھی جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت فراہم نہیں کی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ، خواتین کارکنان اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ روڈ پر جمع ہوگئی۔

دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد نفری تعینات کی۔ دھرنے میں شریک پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کی فوری ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

پولیس نے دھرنا ختم کرانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دیگر مظاہرین کو موقع سے ہٹانے کے لیے سخت اقدام کیے گئے۔ گرفتار کارکنان کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس دوران پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ان کا آئینی حق ہے اور عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا غیرقانونی اور غیرآئینی اقدام ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ جیل انتظامیہ سیاسی دباؤ میں کام کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *