سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ ملک میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا بڑی کمی کا شکار رہا اور 70 ڈالر کمی کے بعد فی اونس قیمت 4,013 ڈالر پر آگئی ہے۔ بین الاقوامی نرخوں میں اس نمایاں کمی نے مقامی مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے۔

مقامی سطح پر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 6 ہزار 200 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کمی نے صارفین اور سرمایہ کاروں دونوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی طور پر بانٹی گئی محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیاں کس کے زیر استعمال؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں قابلِ ذکر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی معاشی عوامل، سرمایہ کاری کے رجحانات اور ڈالر کی قوت میں ردوبدل بھی سونے کے نرخوں میں اس تبدیلی کی اہم وجوہات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *