آئی فون 17 پرو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

آئی فون 17 پرو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان میں ایپل کے جدید ترین 17 Pro، iPhone 17 Pro Max اور پوری iPhone 17 سیریز کی باضابطہ فروخت کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے بعد ٹیکنالوجی کے شوقین افراد میں خاصی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

 نئے آئی فونز کی قیaمتوں میں اضافے کے باعث بہت سے صارفین کیلئے انہیں خریدنا مشکل ہو رہا تھا، تاہم اسی تناظر میں ایم سی بی بینک نے ایک شاندار سہولت متعارف کرواتے ہوئے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

ایم سی بی بینک نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین بغیر سود (Zero Markup) کے آسان ماہانہ اقساط پر آئی فون 17 سیریز حاصل کر سکتے ہیں۔ بینک کی یہ اسکیم نہ صرف iPhone 17 Pro اور 17 Pro Max بلکہ iPhone Air سمیت تمام نئے ماڈلز پر لاگو ہوگی،  اس آفر کی خاص بات یہ ہے کہ بینک نے پروسیسنگ فیس بھی مکمل طور پر ختم کر دی ہے، جس سے صارفین کے اخراجات مزید کم ہوجاتے ہیں۔

ایم سی بی کے مطابق، کوئی بھی صارف اپنا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے باآسانی نئے آئی فون کی بکنگ کر سکتا ہے، قسطوں کے مختلف منصوبے بھی متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کی سہولت شامل ہے، اس پورے عرصے کے دوران مارک اپ صفر فیصد رکھا گیا ہے، یعنی خریدار کو صرف موبائل کی اصل قیمت ہی ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کے شوقین تیار ہو جائیں ! ایپل کیجانب سے بڑی خبر آگئی

 ماہرین کے مطابق بینک کی یہ پیشکش اس وقت مارکیٹ میں موجود دیگر اقساط اسکیموں کے مقابلے میں خاصی پرکشش ہے، مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ایم سی بی بینک نے صارفین کے لیے ایک خصوصی پروٹیکشن بنڈل بھی شامل کیا ہے، جس میں اہم سہولیات دی جا رہی ہیں۔

اس بنڈل میں ایک سال کی اضافی وارنٹی، ایک مرتبہ اسکرین ریپلیسمنٹ، ایک مرتبہ بیک گلاس ریپلیسمنٹ اور اصلی 20 ایپل فاسٹ چارجر شامل ہے،  اس سے صارف کو مستقبل میں ممکنہ خرچ سے بھی بچت ملتی ہے، جو اس آفر کی افادیت مزید بڑھا دیتی ہے۔

جو صارفین اقساط پر آئی فون خریدنے کے خواہشمند ہیں، وہ صرف فون اٹھا کر ایم سی بی کی ہیلپ لائن 042/021-111-000-622 پر رابطہ کرکے اپنا آرڈر بک کر سکتے ہیں۔ تمام کارروائی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مکمل کی جاتی ہے، جبکہ بینک ڈیوائس کو صارف کے گھر کے پتے پر پہنچا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

یہ سہولت بلاشبہ ان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو جدید آئی فون خریدنے کی خواہش رکھتے تھے لیکن بلند قیمتوں کے باعث ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *