عوام کے لیے بڑی خوشخبری’این ٹی سی‘ کا مفت ’وائی فائی‘ ہاٹ اسپاٹس نصب کرنے کا اعلان

عوام کے لیے بڑی خوشخبری’این ٹی سی‘ کا مفت ’وائی فائی‘ ہاٹ اسپاٹس نصب کرنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کے لیے مفت انٹرنیٹ سہولیات میں توسیع کے منصوبے کے تحت دسمبر 2025 تک شہر بھر میں 30 نئے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ نصب کیے جائیں گے۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت کے اندر اسے مکمل طور پر فعال بنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گھر میں موجود کونسی چیز وائی فائی کی کارکردگی متاثر کر رہی ہے؟

کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں حکام نے کہا کہ یہ اقدام حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت مفت ہاٹ سپاٹس اسلام آباد کے اہم عوامی مقامات، تجارتی مراکز، تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف سرکاری عمارتوں کے قریب نصب کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں، طلبہ اور کاروباری افراد کو بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن سہولیات میسر آ سکیں۔

مزید پڑھیں:گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار کیسے بہتر کریں؟

این ٹی سی کے مطابق ادارہ اس وقت ملک کے 100 سے زیادہ شہروں میں 3 ہزار سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کو ٹیلی کمیونیکیشن اور سائبر سیکیورٹی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مفت وائی فائی منصوبہ نہ صرف ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دے گا بلکہ اسلام آباد کو ایک جدید اور ٹیکنالوجی فرینڈلی شہر میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے آن لائن تعلیم، ڈیجیٹل بزنس اور سرکاری سروسز تک رسائی مزید بہتر ہو گی، جبکہ شہریوں کو کم لاگت میں جدید سہولیات حاصل کرنے کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *