کابینہ ڈویژن نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راؤٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وا ئی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے۔
مراسلے کے مطابق راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیرمحفوظ طرف موڑا جا سکتا، وائی فا ئی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو با آسانی شیئر کیا جا سکتا۔
حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وائی فائی کا نام یا آئی ڈی خفیہ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
صارفین کو اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔