پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی کرکٹرز کوابو ظہبی ٹی10، دیگر لیگز کے لیے این او سی جاری

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، قومی کرکٹرز کوابو ظہبی ٹی10، دیگر لیگز کے لیے این او سی جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متعدد قومی کرکٹرز کو ابو ظہبی ٹی 10 لیگ اور انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی نمائندگی بڑھا سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے جاری کردہ این او سیز 25 نومبر تک مؤثر رہیں گے، جس کے تحت کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی اپنی فرنچائزز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکن ٹیموں سے ملاقات

دوسری جانب آئی ایل ٹی 20 لیگ کے لیے این او سی 2 دسمبر سے 4 جنوری تک جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے جن 3 کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت کی اجازت دی ہے ان میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے لیگ میں مقابلے کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کے لیے پی سی بی نے جن کھلاڑیوں کو ’این او سی جاری کیے ہیں ان میں افتخار احمد، خواجہ نفیس، آصف علی اور سلمان ارشد شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث فرنچائزز میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید برآں محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان اور اعظم خان کو بھی این او سی دے دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی شمولیت لیگ میں فاسٹ بولنگ اور مڈل آرڈر کے شعبوں کو مضبوط کرے گی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر بھارت کو ’آسانی سے نکلنے نہیں دیں گے‘، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا دبنگ اعلان

پی سی بی نے کئی ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار فاسٹ بولرز کو بھی شرکت کی اجازت دی ہے جن میں شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے حالیہ سیزنز میں خاص توجہ حاصل کی ہے، اور ٹی 10 لیگ ان کے لیے مزید تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے این او سیز جاری کرتے وقت کھلاڑیوں کے ورک لوڈ، قومی ذمہ داریوں اور مستقبل کے شیڈول کو مدنظر رکھا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی لیگوں کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ہے، تاہم ‘قومی ٹیم کی ترجیحات ہمیشہ مقدم رہیں گی’۔

این او سیز کا اجرا پی سی بی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور عالمی فرنچائز کرکٹ کے مواقع کے درمیان مؤثر توازن قائم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *