روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ خطے کی سلامتی کے حوالے سے ہمیں  خاصی تشویش ہے، خصوصاً افغانستان کی صورتحال روس کے نزدیک نہایت حساس معاملہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ہمسایہ ممالک (افغانستان اور بھارت) کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش

روسی سفیر نے جنوبی ایشیا میں تناؤ میں اضافے میں بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمسائیہ ممالک کے تنازعات کو علاقائی فریقین ہی بہتر طور پر حل کر سکتے ہیں۔

روسی سفیر نے پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے  کہ خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اور سفارتی حیثیت نمایاں اور نہایت اہم ہے ، انھوں نے پاکستان کے ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی  پڑھیں :  افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں ، وزیراعظم

جس کے بعد سے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید گرمجوشی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *