سوشل میڈیا اسٹار اوری کی شاہانہ کمائی کا انکشاف

سوشل میڈیا اسٹار اوری کی شاہانہ کمائی کا انکشاف

معروف بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اورہان اوترامانی، جو اوری کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی آمدن اور ڈیجیٹل کیریئر سے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

اوری نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صرف ایک ریل کے ذریعے 76 لاکھ روپے تک کما چکے ہیں، جبکہ ان کی بڑی آمدن برانڈز کے ساتھ معاہدوں اور مختلف خصوصی تقریبات میں شرکت سے حاصل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران ورلڈ کپ کھیلنے پہنچا، ارسلان نصیر نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

انہوں نے بتایا کہ ڈنر، شادیوں اور سالگرہ جیسی تقریبات میں شرکت کے لیے بھی انہیں بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے، جو تقریباً 15 سے 25 لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔

اوری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لوگ انہیں ایک “تجربے” کے طور پر تقریبات میں مدعو کرتے ہیں، جہاں وہ مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور اپنے منفرد انداز اور مشہور پوز کے ذریعے تقریب کو یادگار بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کم عمری میں شہرت پانے والی اداکارہ کی زندگی 35 برس میں ختم

سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں شہرت خود ایک کاروبار بن چکی ہے، اور مضبوط ذاتی برانڈ کے ذریعے آمدن کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔اوری نے مزید بتایا کہ ان کے مالی معاملات ان کے والدین دیکھتے ہیں اور وہ فی الحال اپنی زندگی کو اسی انداز میں جاری رکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles