لمبی لائنوں سے نجات! گھر بیٹھے گاڑی ٹرانسفر کا آسان مرحلہ وار طریقہ جانئے

لمبی لائنوں سے نجات! گھر بیٹھے گاڑی ٹرانسفر کا آسان مرحلہ وار طریقہ جانئے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی ایک بڑی مشکل حل کرتے ہوئے گھر بیٹھے گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

یہ سہولت خاص طور پر اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے نہایت کارآمد ہے، کیونکہ اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل انتہائی آسان ہو گیا ہے اور گاڑی ٹرانسفر کے لیے لمبی قطاروں اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

نادرا کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑی فروخت کرنا چاہے تو وہ پورا عمل موبائل فون پر چند آسان مراحل میں مکمل کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے صارف کو اپنے فون پر نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اکاؤنٹ بنانا اور لاگ ان کرنا ہوگا۔ ہوم اسکرین پر Apply Digital Cards کے آپشن میں ICT Vehicle پر کلک کرنے سے صارف کے نام پر رجسٹرڈ تمام گاڑیوں کی فہرست ظاہر ہو جاتی ہے۔ جس گاڑی کی ملکیت منتقل کرنا ہو، اس کے سامنے موجود Transfer Now بٹن پر کلک کریں اور پھر Verify Applicant Facial کے ذریعے چہرے کی تصدیق کریں۔

چہرہ کیمرے کے اندر دیے گئے گول دائرے میں لا کر تصویر کیپچر کریں، اس کے بعد Verify Applicant Fingerprint پر کلک کر کے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کریں۔ بائیو میٹرک تصدیق مکمل ہونے پر Application Details ظاہر ہوں گی، جہاں خریدار کا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور Application Processing Category میں Executive منتخب کریں، جس کے ساتھ فیس بھی شو ہو جائے گی۔ تمام معلومات درست ہونے پر Submit Application پر کلک کریں۔ درخواست جمع ہونے کے بعد ہوم اسکرین کے Applications سیکشن میں Tracking ID اور PIN Code مہیا کیا جاتا ہے، جسے خریدار کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتی محاذپر بھارت کو ایک اورجھٹکاایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کردی

خریدار اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ ان کرے، Govt Services میں جا کر Vehicle Transfer منتخب کرے، پھر Tracking ID اور PIN Code درج کرے۔ تفصیلات ظاہر ہونے پر خریدار بھی چہرے اور فنگر پرنٹس کے ذریعے اپنی بائیو میٹرک ویریفکیشن مکمل کرے گا، جس کے بعد سیلر کے پاس درخواست کا اسٹیٹس ازخود اپڈیٹ ہو جائے گا۔

درخواست منظور ہونے پر Pay Now کا آپشن نظر آئے گا، جس کے ذریعے فیس ایزی پیسہ، راعت، ای سہولت، جاز کیش یا ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ سے ادا کی جا سکتی ہے۔ فیس جمع کروانے کے بعد صارف ID Vault میں جا کر بائیو میٹرک رسید ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، جو My Documents کے Vehicle Transfer فولڈر میں محفوظ ہو جاتی ہے۔

آخر میں خریدار بائیو میٹرک رسید اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں جا کر گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی کا عمل مکمل کرے گا۔ نادرا کے اس اقدام نے گاڑی ٹرانسفر کا عمل نہ صرف تیز بلکہ انتہائی سہل بنا دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *