حکومتی کوششوں کےباوجودپنجاب کی فضابدستور آلودہ ہے، اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے ساتھ ساتھ خانیوال میں فضائی آلودگی 412 ، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی ۔
ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا

