ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروےایم ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروےایم ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: موٹر وے سروس ایریا میں اوور چارجنگ پر کریک ڈاؤن، دکانوں اور ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

