سردیوں کا موسم آگیا ہے اور جیسے ہی دھوپ تھوڑی نرم ہو جاتی ہے، لوگ خشک میوہ جات کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ پسندیدہ اور سستی چیز؟ جی ہاں، مونگ پھلی! مگر مونگ پھلی کھانے کے بعد اکثر لوگ ایک عام مگر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں: پانی نہیں پینا۔
تفصیلات کے مطابق اکثر لوگ کہتے ہیں کہ مونگ پھلی کے بعد پانی پینے سے گلے میں خراش یا کھانسی ہوسکتی ہے۔ لیکن سائنسی ماہرین ابھی تک اس بات کی مکمل تحقیق نہیں کر پائے۔ پھر بھی حکیموں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کے اندر موجود تیل اور اس کی خشک ساخت پانی کے ساتھ مل کر گلے میں جلن پیدا کرسکتی ہے اور پیاس بڑھا سکتی ہے۔ تو اگر آپ بھی مونگ پھلی کے ساتھ پانی پینے سے گریز کرتے ہیں، تو یہ احتیاط کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے، مگر ضرورت سے زیادہ فکر نہ کریں۔
اب مونگ پھلی کے فوائد کی طرف بھی نظر ڈالتے ہیں کیونکہ یہ صرف ذائقہ ہی نہیں، صحت کا خزانہ بھی ہے۔ دل کی صحت میں مددگار: مونگ پھلی دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ یہ آپ کے دل کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
وزن کم کرنے میں معاون: مونگ پھلی میں چربی کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے، اور یہ پروٹین و فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، بس اعتدال کا دھیان رکھیں۔
مزید پڑھیں: کینسر کے مریض دربدر ،ادویات ناپید، سرکاری علاج بدترین تعطل سے دوچار

