بنوں ریجن میں دہشت گردی کے تمام بڑے حملے ناکام، 14 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

بنوں ریجن میں دہشت گردی کے تمام بڑے حملے ناکام، 14 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

بنوں ریجن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردی کے تمام بڑے حملے ناکام بنادئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 کارروائیوں اور 130 سے زائد ڈرون حملوں کی کوششیں کی گئیں جنہیں بروقت ردعمل کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آر پی او بنوں سجاد خان نے تمام آپریشنز کی خود نگرانی کی آر پی او کا کہنا ہے کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند متعدد بار پولیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اسکے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے : ترجمان پاک فوج

تاہم جدید وسائل اور عوامی تعاون کے باعث بڑے حملے کامیاب نہ ہوسکے سجاد خان کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے بنوں ریجن کو بھرپور وسائل فراہم کیے جن میں جدید اسلحہ، بلٹ پروف گیٹس، اور ڈبل وال سسٹم شامل ہیں۔

ان اقدامات کی وجہ سے پولیس نے دہشت گردوں کے ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنایا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف آپریشنز کے دوران 14 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جبکہ 22 زخمی ہوئے۔
آر پی او بنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں عوام نے ہمیشہ کی طرح پولیس کا بھرپور ساتھ دیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *