فیصل آباد: پی پی 115-116کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج

فیصل آباد: پی پی 115-116کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج

فیصل آباد: پی پی 115 کے 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے، جس میں ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔

پی پی 115 کے 129 پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے موصول ہونے والے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں طاہر پرویز 25660 ووٹوں کےساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 115 کے حلقے میں آزاد امیدوار محمد اصغر 1487 ووٹ کےساتھ پیچھے ہیں۔

خیال رہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کے مطابق  13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع کردی گئی ہے۔

جبکہ فیصل آباد کےحلقہ پی پی 116 ضمنی انتخابات کے نتائج سامنےآ گئے اور فارم 47 کے مطابق  مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احمد شہریار 48 ہزار 824 ووٹ لیکر کامیاب  اور آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11ہزار 429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *