وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی پر عوام کی جانب سے اعتماد پر اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” اللہ کے بے پایاں فضل و کرم سے ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کے ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے نصب العین پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر عوام کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال NA-143 سے چوہدری طفیل جٹ اور PP-203 سے چوہدری حنیف جٹ کے ساتھ ساتھ لاہور NA-129 سے حافظ محمد نعمان کی کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کا ثمر ہے۔
ضمنی انتخابات کے باقی حلقوں میں بھی انشاء اللہ عوامی فیصلہ شیر کے حق میں ہی ہوگا کیونکہ پاکستانی عوام جھوٹ اور انتشار کی بجائے ترقی، خوشحالی اور امن چاہتی ہے۔