یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، جب عوام ساتھ ہوں تو بائیکاٹ نہیں کرتے، مریم نواز

یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، جب عوام ساتھ ہوں تو بائیکاٹ نہیں کرتے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا ،  جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی،  پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں سے بھی عبرتناک شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، پوری دنیا ہماری بات سن رہی ہے : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےقیدی نمبر804کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہوگئے، ضمنی الیکشن میں جیت نوازشریف کے نام کرتی ہوں، ضمنی الیکشن میں جیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے عوام کےنام کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے جبکہ  صرف ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوسکا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *