نامور اینکر پرسن اقرار الحسن کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے دھاوا بول دیا۔
گوجرانوالہ میں یونیورسٹی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی گاڑی پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے اقرار الحسن حملے میں بال بال بچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس ، عمران خان سمیت دیگر رہنما بری
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سینئر صحافی اقرار الحسن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے کیمروں اور زبان کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے نہ کہ تشدد میں ملوث ہونا۔ ہم نے اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرنا اور نہ ہی ہمارا مقصد لڑنا ہے۔
اقرار الحسن کی گاڑی پر حملہ
گوجرانوالہ یونیورسٹی گیٹ نامعلوم افراد کا ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا مگر اقرار الحسن بال بال بچ گئے ہیں @iqrarulhassan pic.twitter.com/GsfCDJUU0N— Abdul Salam Mirza (@AbdulSalamMrza) May 21, 2024