9 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردی گئیں

9 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردی گئیں

ایف بی آر نے 9ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بلا ک کرنے کے معاملے پرایف بی آر کا کہنا ہے کہ اب تک 9ہزار موبائل فون سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30ہزار موبائل فون سمز بلاک کرنے کا ڈیٹا بھیجا ہوا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5ہزارنان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے ڈیٹا بھجوا رہا ہے۔ پی ٹی آے کے پاس سمز بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر انکم ٹیکس کے سیکشن 114کے تحت سمز بند کرنے کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کو فہرست بھجوا رہا ہے۔ ایف بی آر نے 5لاکھ 6ہزار 671نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی تھی۔ اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024پہلے ہی جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نان فائلرز، 100 کے موبائل بیلنس پر 90 روپے کٹوتی کا فیصلہ

ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کی ٹیلی فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کا موقف ہے کہ ہمارے پاس سم بند کرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے خود کو فون بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *