سربراہ ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد بخاری اِن ایکشن، 3افسران معطل

سربراہ ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد بخاری اِن ایکشن، 3افسران معطل

ایف آئی اے اسلام آباد میں ناقص کارکردگی پر افسران کی معطلی کا آغاز، شوکاز نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد بخاری نے ناقص کارکردگی پر ایف آئی اے کے 3افسران کو معطل اور 2افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔ ڈائریکٹر شہزاد بخاری اچانک ایف آئی اے آفس پہنچ گئے اور افسران کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے من پسند تعیناتی کیلئے گورنرپنجاب کی سفارش کروانے والے افسرکو بھی معطل کر دیا۔ معطل ہونیوالوں میں ندیم اعوان سمیت 3افسران شامل ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے سخت احکامات جاری کیے اور کہا کہ جب تک میں ہوں تمام افسران دفاتر میں موجود رہیں گے۔ جن افراد کو نوٹس کے ذریعے بلایا جاتا ہے ان کا ریکارڈ رکھا جائے۔

اس سے پہلےسيد شہزاد ندیم بخاری اسلام آباد پوليس ميں بطور ڈی آئی جی آپريشن بہترين خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ سید شہزاد بخاری نے اسلام آباد پوليس ميں بہترين و انقلابی اصلاحات کئے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل بروقت حل ہوئے۔انہوںنےاپنے کام اوراندازکے ذریعے پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کیا۔

editor

Related Articles