عدت میں نکاح کیس، فیصلہ محفوظ، 29مئی کو سنایا جائیگا

عدت میں نکاح کیس، فیصلہ محفوظ، 29مئی کو سنایا جائیگا

عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل جبکہ وکیل رضوان عباسی کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، پرویزالٰہی

معاون وکیل شکایت کنندہ نے کہا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں ان کے پاس ریکارڈنہیں ہے۔ جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں ، اپنے حتمی دلائل دیدیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ رضوان عباسی آج عدات میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی ویڈیو لنک پر دلائل دیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا پیغام موصول ہوا آپ کے باہر آکر قیادت کرنے کا وقت آگیا ہے، حماد اظہر

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جاتا ہے اور پھر وہ عدالت سے اُٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے ۔عدالتی عملے کے مطابق عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ 29مئی کو سنایا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *