ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکریٹریٹ پر غیر قانونی حملہ ان کے باطن میں موجود خوف کی عکاسی كرتا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق مینڈیٹ چور اور ان کے حواری اپنا انجام نگاہوں کے سامنے دیکھ کر باؤلے ہوگئے ہیں، آئین و قانون سے وابستگی اور پُرامن سیاسی جدوجہد کے عزم کو احمق ہماری کمزوری سمجھ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل
ترجمان كا كہنا تھا کہ مرکزی سیکرٹریٹ توڑ کر سمجھتے ہیں کہ ہمیں غیرفعال یا بانی پی ٹی آئی کی کال پر ملک کے طول و عرض سے امڈتے عوامی سمندر کے آگے بند باندھ لیں گے۔
تحریک انصاف نے پچھلے دو سال سے ان کی ہر بدمعاشی کا جواب آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیا ہے، پاکستان کا ہر گھر تحریک انصاف کا مرکز بن چکا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ایک لمحے کو رُکیں گے نہ ہی اب ان كو وطنِ عزیز میں لاقانونیت، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا کھیل مزید جاری رکھنے کی اجازت دیں گے۔
واضح رہے كہ گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرا کر اسے سیل کر دیا ، مزاحمت کرنے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔