وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر توانائی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس، ملکر مسائل کے حل پر اتفاق کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزارت داخلہ آمد اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوگئی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوا ب دیتے ہوئے جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال ہوا تو ان کا جواب میں کہنا تھا کہ میری ایک پولیٹیکل تحریک ہے اور میں وہ بات کرتا ہوں۔ آپ دو چیزوں کو مکس کر رہے ہیں۔ ایک پولیٹکل تحریک ہے اور دوسری ایڈمنسٹریشن ہے۔ ظاہر بات ہےعمران خان نے صوبے میں حکومت بنائی، مجھے وزیراعلیٰ بنایا تو صوبے کی ایڈمنسٹریشن کرنی پڑے گی، صوبے کے مسائل حل کرنے ہیںتو میرے خیال میں آپ جو پولیٹیکل تحریک اور ایڈمنسٹریشن کو مکس کر رہے ہیں یہ چیز ٹھیک نہیں ہے۔
وفاقی حکومت سے اختلافات اپنی جگہ مگر خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل کیلئے بات چیت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/QD9lfOsaCB
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) May 27, 2024
مزید پڑھیں: عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی جیل میں ملاقات
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بات پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا کہ میڈیا کو بھی چاہئے کہ خیبرپختونخوا میں ایک بڑا بحران تھااس کو حل کر لیا گیا ہےاور ہر ایک نے اچھی سوچ کیساتھ کیا ہے تو اس چیز کی تعریف کرنی چاہئے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کیساتھ اختلافات کے سوال پر کہا کہ میرا گورنر فیصل کریم کنڈی کیساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، گورنر کا صوبے اور وفاق کے درمیان ایڈمنسٹریٹو معاملات کیساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے لہٰذا اگر کوئی معاملات ہیں بھی تواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔