مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ ، بورڈز تبدیل کرنے کا حکم

مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ ، بورڈز تبدیل کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر وزیراعلیٰ نے بر ہمی کااظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور ٹیم کا فوری طور پرپرفارمنس آڈٹ کرایا جائے ۔ اجلاس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو سہو لیات دے کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:تیمور جھگڑا نے عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ پارٹی لائن سے متصادم قرار دیدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو ان ہی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جن کے لیے قائم کی گئی ہیں۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کر یں گے ۔ انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا نے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا ئے جائیں گے۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ و دیگر حکام نے شرکت کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *