محمود خان کی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات میں مدد کی پیشکش

محمود خان کی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات میں مدد کی پیشکش

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات میں مدد کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز محمود خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو میں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں، ورکرز کی توانائی ختم ہوجاری ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کولاہور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی،عدالت جانے کافیصلہ

سابق وزیراعلیٰ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی ، پی ٹی آئی کو اپنا بھاری مینڈیٹ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی شکست انتخابات کے دن ہی تسلیم کر لی تھی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تنازعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو اپنی کُرسی کے آداب کے مطابق بات کرنی چاہئے ۔ گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہے۔ وزیراعلیٰ کی وفاق میں بات چیت کرواسکتا ہے۔انہوں نے دونوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بیٹھ کر صوبے کے مسائل حل کریں۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث اور اپنے صوبائی وزیر کے قتل کیس ہو تو آپ ایسے وزیر اعلیٰ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سوئچ آن آف کی کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایسا بٹن ہے جب آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا۔ اگر وزیراعلی خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ادویات استعمال کریں، مجھ سے خائف نہ ہوں۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا، سیاسی یتیم اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ،ان کی کوشش کو ناکام کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *