نواز شریف کاپارٹی کو مضبوط بنانے کیلئےملک گیر دوروں کافیصلہ

نواز شریف کاپارٹی کو مضبوط بنانے کیلئےملک گیر دوروں کافیصلہ

مری میں گزشتہ روز میاں نواز شریف کی زیر صدارت لیگی سینیٹرز کا اجلاس ہواجس میں یہ طے پایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کو متحرک کرنے اور فعال بنانے کے لیے ملک گیر دورے کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مری میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت لیگی سینیٹرز اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ اجلاس کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی نے میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )پہلے سے مستحکم جماعت بن کر ابھرے گی ۔ اس موقع پر سینیٹر سعدیہ عباسی کے اجلاس میں آنے پر نواز شریف نے ان کا کھڑے ہو کر ویلکم کیا جب کہ دوران اجلاس انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جمہوریت کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔ قائد و صدر (ن)لیگ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔

ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کو فعال بنانے کے لیے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا، جلد کراچی کا دورہ بھی کروں گا جب کہ سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مضبوطی پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے دن رات ایک کردوں گا ۔ مسلم لیگ ن عوام میں مقبول جماعت ہے ۔ مسلم لیگ ن کی مضبوطی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *