پاکستان کیخلاف جیت کا کریڈٹ بالرز کو جاتا ہے : روہت شرما

پاکستان کیخلاف جیت کا کریڈٹ بالرز کو جاتا ہے : روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ جسپریت بھمراہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے رنز کم بنائے تھے لیکن بولرز نے عمدہ بولنگ کر کے پاکستان کے خلاف میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جس کا تمام کریڈٹ ہمارے بالرز کو جاتا ہے ۔ ان کا دوران گفتگو مزید کہنا تھا کہ شروع کے 10اوورز میں ہماری پوزیشن اچھی تھی ۔ میچ کے آخری 10اوورز میں ہمارے بلے باز اچھا کھیل پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔

مزید پڑھیں:بابراعظم نے بھارت سے میچ ہارنے کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر 140رنز میرے خیال میں قابل دفاع اسکور تھا، ہمارے بولرز نے پاکستانی بیٹر ز کے خلاف شاندار بولنگ کرکے فتح دلوائی۔ انہوں نے ٹیم کے بقیہ کھلاڑی بھی شاباش دی ، ابھی ٹورنامنٹ کا آغازہوا ہے، ہمیں اس ایونٹ میں آگے تک جانا ہے۔واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں بلے بازوں کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *