بھارت سے شکست: شائقین کرکٹ پھٹ پڑے، بیٹنگ لائن تبدیل کرنے کامطالبہ

بھارت سے شکست: شائقین کرکٹ پھٹ پڑے، بیٹنگ لائن تبدیل کرنے کامطالبہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ کے چہروں پراداسی چھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ 120کا ٹارگٹ حاصل نہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو مایوس کیا۔ جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ، شائقین کرکٹ نے کہا کہ ٹیم کی ہار کے ذمہ دار بلے باز ہیں جنہوں نے لاپروائی ، غفلت اور غلظ شارٹس کھیلنے کی وجہ سے وکٹیں گنوائیں ۔ حالانہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو کم اسکور تک محدود کیا اس میں بالرز نے اپنا کام پورا کر کے دکھایا ۔ شائقین کا کہنا تھا کہ قومی کپتان نے شدید مایوس کیا ، بابر اعظم یاری دوستیوں کے چکر میں ٹیم کا مورال نیچے کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور ابھی بھی شاداب کو کھلا رہے ہیں جن کی پرفارمنس اچھی نہیں ہے ۔ شائقین نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو ساری بیٹنگ لائن تبدیل کر دینی چاہیے۔

بابر اعظم کو کپتانی کو خیر باد کہہ دینا چاہیے کیونکہ ٹیم کو چلانا ان اب کے بس کی بات نہیں رہی ۔ کپتان کی کوئی اچھی پرفارمنس نظر نہیں آرہی۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گیندیں روک کر دیگر بلے بازوں پرپر پریشر بڑھایا۔ کوچ کیا کر رہا تھا ۔ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کوئی حکمت عملی نظرنہیں آئی۔ پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی ہار پر شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ کو ٹیسٹ کرکٹ بنا دیا، کپتانی کا فقدان نظر آیا، بیٹرز قطعی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر پائے ۔ سکھر میں شائقین کرکٹ پاکستان کی جیت کی امید لے کر جشن منانے کے لیے آتش بازی کا سامان اور ڈھول لے کر میونسپل اسٹیڈیم بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے پہنچے تھےمگر بھارت سے شکست کے بعد انہیں سخت مایوسی ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *