ہم پیچھے ہٹ گئے تو آپ کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائیگا، فاروق ستار کی ن لیگ کو تنبیہ

ہم پیچھے ہٹ گئے تو آپ کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائیگا، فاروق ستار کی ن لیگ کو تنبیہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم پیچھے ہٹ گئے تو ان کی نام نہاد اکثریت کو پول کھل جائیگا۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ماضی کی طرح ن لیگ نے جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ن لیگ کو گُدی سے پکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو شارعِ فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ شیڈو بجٹ دے چکے ہیں ایک ہی چیز پر ٹیکس لگانا مناسب نہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں الزامات درخواستگزار نے ثابت کرنے ہیں۔ ہم نے تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔ بے گناہی ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کوئی ایک جماعت حل کر ہی نہیں سکتی۔ مسائل کے حل کیلئےدیگر قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ضروری ہے۔ سب ملکر کام کریں گے تو ہی مسائل حل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

دوسری جانب چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کراچی کو کچھ دے رہا ہے جبکہ کراچی نے ہمیشہ اسلام آباد کو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے۔ دنیا ترقی کر رہی ہے اور تیز رفتار دنیا نے سب کو بدل دیا ہے۔ اگر کچھ نہیں بدلا تو پھر انہوں نے خود کو بدلنے کی کوشش نہیں کی جبکہ اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو بدلے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *