بجٹ،چینی سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہونے کاامکان

بجٹ،چینی سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہونے کاامکان

آمدہ بجٹ میں چینی، گھی اور صابن سمیت مختلف اشیائے ضروریہ سیلز ٹیکس بڑھنے سے مہنگی ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چینی کی کلو قیمت پر سیلز ٹیکس 19 فیصد ہونے سے فی کلو ریٹ 5 روپے تک مہنگا ہو گا جبکہ ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی کی قیمت 5 سے 7 روپے فی کلو تک بڑھ جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح 1 فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے اور الیکٹرونکس کی سیکڑوں اشیا ء مہنگی ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ 1 فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی سیکڑوں اشیا ءکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

مزید پڑھیں : در آمد ہونیوالی پرانی گاڑیوں کی تین سال تک فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کپڑوں کے درجنوں آئٹمز بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے مزید مہنگے ہو ں گے ۔ علاوہ ازیں لیدر کی درجنوں آئٹمز، مصالحہ جات، چائے اور قہوہ کی پتی، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز، نوڈلز، اسپاگیٹی اور پاستہ کے درجنوں آئٹمز، بچوں کے ناشتے کے درجنوں سیریل اور جام جیلی سمیت مارمالیڈ کے درجنوں آئٹمز بھی مہنگے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ٹشو اور پیپر نیپ کنس کے درجنوں آئٹمز، برتنوں کی سیکڑ وں اشیاء، بچوں کے ڈائیپرز سمیت کیمرہ، اسمارٹ واچ اور گھڑیاں بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس لگنے سے مہنگی ہوجائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *