گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شہری کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں متاثرہ شہری کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید نے نواز شریف حکومت گرانے کیلئے لندن پلان کی تصدیق کر دی

گورنر سندھ نے کہا اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کی کوشش ہے، میں دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دو ں گا ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پولیس واقعے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو فوری طورپر یقینی بنائے اور مظلوم شہری کو انصاف د لایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *