آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔ وارنر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا آخری میچ ہندوستان کے خلاف تھا ، جس نے ان کے ون ڈے کیریئر کا اختتام بھی کیا۔ وارنر نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوری میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ، سیمی فائنل کون سی 4ٹیمیں کھیلیں گی ؟ فیصلہ ہوگیا
ڈیوڈ وارنر نے اپنے کیریئر کے دوران 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔