فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے اپنے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ خارج کرنے کا درخواست کر دی ۔ فیصل واوڈا نے عدالت میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں کہا کہ میں خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں،میری عدالت سے استدعا ہے کہ وہ میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کرے ۔ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی کو 27 جون کو رہا کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ ان کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا اور انہوں نے اپنے موقف کی حمایت میں قرآن و حدیث کے حوالہ جات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے اور توہین عدالت کا مقدمہ خارج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ اس کے وقار کا احترام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کو پریس کانفرنس کے دوران عدلیہ کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس دینے پر عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *