صحافی صدیق جان کے تحریک انصاف کی اندرونی لڑائیوں سے متعلق بڑے انکشافات سامنے آگئے۔
صحافی صدیق جان کا آزاد ڈیجیٹل کیساتھ گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر کی لڑائیاں بہت شدید ہوچکی ہیں۔ اس کا پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت نقصان ہورہا ہے۔اس میں عمران خان کی رہائی کے کاز کو بھی نقصان ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی میں ہر ایک کے پاس اپنے آپکو سچا ثابت کرنے کے بہت سے دلائل ہیں۔صدیق جان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ایک ہی بھی بہت بڑا مسئلہ ہے کہ آپ جس کے پاس بھی جا کر کھڑے ہوجائیں وہ دوسرے کے بارے میں کہتا ہے کہ یہ فوج کا بندہ ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیخلاف کھل کر بول پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جتنا مرضی انکار کرتی رہے لیکن پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیوں کا حکومت کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔ کیونکہ ہر ٹی وی چینل پر سب سے زیادہ ڈسکس پی ٹی آئی کی لڑائیاں ہورہی ہیں۔ ہر چینل پر ڈسکس ہورہا ہے کہ فلاں نے فلاں کو یہ کہہ دیا ہے وہ کہہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی اس سے بڑھ کر حکومت پر کیا احسان کرسکتی تھی کہ جس وقت سارا فوکس حکومت پر ہونا چاہئے ،پی ٹی آئی اندرونی لڑائیاں لڑ رہی ہے۔