(عرفان خان)
باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑ ادیا گیا، دھماکے میں سابق سینٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ، تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔
سابق سینیٹر کے ہمراہ دھماکے میں شہید ہونیوالوں میں ماموند قبائل کے ملک عرفان اور ملک نذالدین شامل ہیں۔