باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد مردان میں بھی دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاعات آگئیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کے 2مختلف آپریشنز میں 9دہشت گرد ہلاک
حکام کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں سابق سینیٹر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔