لیسکو کیخلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کیے جانے کی شکایات پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری شروع کر دی، لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔
ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اوردیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
لیسکو نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی، دوسو یونٹس سے کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو 200 سے زائد یونٹس کے بل بھیجے گئے۔
اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پرکروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک نے کہاکہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔