بجٹ 25-2024نے اپنے اثرات دکھانے شروع کر دئیے ، ایک ہفتے میں 29 اشیاء مہنگی ، 5سستی جب کہ 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تفصیلات کے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رپورٹ میں بتایا گیاکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 84 روپے بڑھے ، 20کلو آٹے کی قیمت میں 188 روپے 44 پیسےکا اضافہ ہوا۔ دال چنا اور دال مونگ کے نرخوں میں 9 روپے کلو کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
اس کے علاوہ زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 7روپے اور لہسن کلو 8روپے تک مہنگا ہوا، چاول، دال ماش، دہی ، چینی، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کمی دیکھنے میں آئی ، آلو، انڈے، کیلے اور سادہ بریڈ سستی ہونے والی اشیا میں فہرست میں شامل ہیں۔