نامور فنکار اور کامیڈین احمد علی بٹ نے کرکٹر بابر اعظم کو اپنا کپتان ماننے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ فٹنس کلب میں ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بابر اعظم کی پوسٹ کو احمد علی بٹ نے ری شیئر کیا اور لکھا کہ آپ میرے کپتان نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:90کی دہائی میں خواتین فنکاروں کیساتھ کیساسلوک تھا!منیشا کوئرالہ نے بڑاراز کھول دیا
کامیڈین احمد علی بٹ نے لکھا کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر بابر اعظم کو قوم سے فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر والی پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی تیار یوں میں مصروف ہے۔